Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ سعودی عرب

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے...
شائع 22 جنوری 2021 02:48pm

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا،نیول چیف نے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریاض میں رائل سعودی نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی کا استقبال کیا۔

سربراہ پاک بحریہ کو روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، امیر البحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور اس کے جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رائل سعودی نیول فورسز کی صلاحیت میں اضافے اور عسکری تربیت کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا۔

سعودی حکام نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور علاقے میں امن و استحکام کے سلسلے میں کےو جانے والے پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Pakistan Navy

Saudi Arabia

Riyadh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div