Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت اور وفاق کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت اور وفاق نے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر...
شائع 22 جنوری 2021 02:28pm

لاہور:پنجاب حکومت اور وفاق نے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول بریگیڈئر (ر)اعجاز شاہ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے پراتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے مل کرمؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے ملکر مزید تیزی سے اقدامات کریں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،اداروں کیخلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں،منشیات کا کاروبارکرنے والوں کیخلاف مشترکہ کارروائی ہوگی۔

اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں ،اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ۔

Interior Minister

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div