Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسرائیل کی ایران اور حزب اللہ کو وارننگ: ہم گھات لگائے بیٹھے ہیں

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے بدھ کے روز وارننگ دیتے ہوئے بیان جاری...
شائع 14 جنوری 2021 08:29am

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے بدھ کے روز وارننگ دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیلی فوج پوری طرح چوکنی ہے اور لبنانی سرحد پر حزب اللہ ملیشیا کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا لبنان میں اہداف کو بھرپور نشانہ بنا کر جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے مزید بتایا کہ 'حزب اللہ اب بھی کسی اسرائیلی فوجی کا شکار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے تاکہ گذشتہ برس ستمبر میں شام میں ہونے والے فضائی حملے میں مارے گئے ذمے دار کا حساب چکتا کر سکے۔'

شام میں ایرانی ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 'اسرائیل نے شام پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب یہ تناسب 10 روز میں 3 حملوں کا ہو گیا ہے جو اس سے قبل ہر 3 ہفتوں میں ایک حملے کا تھا۔'

ذرائع نے زور دیا کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی اور شامی روایتی میزائلوں اور ریڈاروں پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔

اسرائیلی عسکری ذرائع نے مزید کہا کہ القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد تہران کم زور ہو گیا ہے اور عسکری طور پر اس کی جارحیت کا امکان کم ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق کے علاقے القائم میں ایران کے طویل مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ اسی طرح یمن میں بھی ایسے میزائل موجود ہیں جو اسرائیلی شہر ایلات تک پہنچ سکتے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع زور دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پینٹاگون کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Iran

Hezbollah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div