Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ہزارہ برادری کو نشانہ بنانےمیں عالمی طاقتیں ملوث ہیں، وزیرداخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ہزارہ برادری ...
شائع 08 جنوری 2021 03:41pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانےمیں عالمی طاقتیں ملوث ہیں،مچھ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لواحقین کے تمام مطالبات منظور کرلےن، کچھ لوگ معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانےمیں عالمی طاقتیں ملوث ہیں،مچھ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہزارہ قبیلے کےتمام مطالبات منظور کرلئے ہیں،کچھ لوگ معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا رہے ہیں، شہادتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرکوئٹہ گیاتھا،وزیراعظم کوئٹہ جانےکیلئےتیارہیں ،وزیراعظم چاہتےہیں کہ پہلےشہداءکی تدفین ہوجائے،تدفین ہوجائے،وزیراعظم آج شام جانےکیلئے تیارہیں،کچھ لوگ حالات کی سنجیدگی نہیں سمجھ رہے،سیاست کیلئےبڑاوقت پڑاہے،میتوں کا احترام لازم ہے،تدفین فوری ہونی چاہیئے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہرہے،ملک میں دہشتگردی کےخطرات موجود ہیں،چند ماہ میں دہشتگردوں کے 4گروہ پکڑے ہیں،دہشتگردملک میں شعیہ سنی فسادات پھیلانا چاہتے تھے،مذہبی لیڈرزسمیت 20افرادکوشدیدخطرہ لاحق ہے،ورثاءکےتمام مطالبات تسلیم کرلئےگئےہیں ،وزیراعظم نےکوئٹہ میں بہت سےمعاملات پربات کرنی ہے،ہربات میڈیا سے شیئرنہیں کی جاسکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹواورمریم نوازنےکوئٹہ میں سیاسی تقاریرکیں، غفورحیدری نے مظاہرین سے کہا کہ آپ ڈٹےرہیں،بیٹھےرہیں،سیاست کیلئےبڑاوقت پڑاہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے افغان شہدا ء کو بھی برابرامدادی رقم اداکرنےکااعلان کردیا۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

quetta

much incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div