Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی سال 2020 کی کارکردگی کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی سال 2020 کی کارکردگی کا اعلامیہ...
شائع 04 جنوری 2021 01:45pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی سال 2020 کی کارکردگی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، کورونا پالیسی کی عالمی سطح پرپذیرائی، کئی منصوبے مکمل توکئی نئے منصوبوں کی بنیاد رکھی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگرکرنا بھی وزیراعظم کی کارکردگی میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سال 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، وزیراعظم آفس کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 1.6ارب ڈالرکے ساتھ سرپلس رہا، برآمداد میں اضافہ ،بڑے سیمنٹ انڈسٹری نے ریکارڈ آرڈرزحاصل کئے ،گاڑیوں موٹرسائیکلوں رکشوں کی فروخت بڑھی، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، تعمیرات کے شعبے کوریلیف دیا۔

حکومت نے احساس کفالت، احساس آمدن، احساس سکالرشپ پروگرام شروع کئے، احساس نشونما پروگرام اور15لاکھ خاندانوں میں180ارب روپے تقسیم کےا گئے، اسلام آباد میں آئیسولیشن اسپتال کا قیام اورلیڈی ریڈنگ اسپتال کے بلاک کا افتتاح کیا،ڈی ایچ کیوحافظ آباد اورچکوال کا سنگ بنیاد اور پشاورمیں کارڈیولوجی اسپتال کا افتتاح کیا۔

ہری پورمیں پاک آسٹریا انسٹیوٹ، نمل کالج سٹی فیز 1 کا سنگ بنیاد اور سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی کارکردگی میں شامل ہے ۔

pm imran khan

islambad

PM house

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div