Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم کہتی ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو مرنے دو،شیخ رشید

چمن:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کہتی ہے...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 01:47pm

چمن:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کہتی ہے کہ ووٹ کو عزت دومگر ووٹرکو مرنے دو،پی ڈی ایم کے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوگا،عمران خان 5 سال پورے کریں گے

وزیرریلوے شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر چمن میں آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حکام نے انہیں بارڈر مینجمنٹ کی تعمیرات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون چلےگی تو ریلوے میں بہتری آئے گی،پی ڈی ایم کہتی ہے کہ ووٹ کوعزت دو،مگر یہ کہتے ہیں کہ ووٹر کو مرنے دو،پی ڈی ایم کے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوگاعمران خان 5سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنوری میں کچھ نہیں ہونےجارہا،ایسےکئی جنوری آئےاورچلےگئے،اگرریلوےکا ایک پلاٹ بیچ دیں توساراخسارہ ختم ہوجائےگا،ہم نےپلاٹ بیچےاورنہ ہی کوئی چیزامپورٹ کی ہے ،ریلوےکی ترقی کیلئے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیرہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div