Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ حکام کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار

کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ حکام نے...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 12:59pm

کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ حکام نے ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئسولیشن کی مدت مکمل کرنے تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54میں سے44ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے باوجود ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نےقومی اسکواڈ کواپنی چودہ روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف ایگزیکٹیوپی سی بی وسیم خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ اوروزارت صحت کے حکام سے رابطہ کیا ہےاور ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے باوجود ٹیم کوٹریننگ کی اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان نےدورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنےسےمتعلق ٹیم مجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا۔

وسیم خان خان کے مطابق انہوں نے موجودہ صورتحال پرہیڈ کوچ مصباح اورکپتان بابراعظم سے بات کی ہے،ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، ٹیم بقیہ 4دن گزار کرکرکٹ پرفوکس کرنے کیلئےتیارہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فیڈ بیک کی روشنی میں دوسرے عہدیداروں سے مشاورت کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div