Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تھرپارکرمیں زہریلاکھاناکھانے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

مٹھی :تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گاؤں بچل سومرو میں زہریلا کھانا...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 12:16pm

مٹھی :تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گاؤں بچل سومرو میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہوگی۔

تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گاؤں بچل سومرو میں گزشتہ روز زہریلے کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی جبکہ 25 سے زائد بیو ش ہوئے تھے، بیویش ہونے والوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا، جس میں آج مزید 2بچے جاں بحق ہوگی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 12 سال ارشاد ولد عثمان اور اکرم ولد عقیل سومرو شامل ہیں ، گزشتہ روز 2سیق بہن بھائی بھی فوت ہو چکے تھے جن میں 3 سال بچی وزیران بنت جمعون سومرو اور حسین شامل ہیں جبکہ 15 افراد ابھی بھی سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div