Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید 55اموات،3,262 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں...
شائع 04 دسمبر 2020 09:14am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 55زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 8,260 ہوگئی جبکہ مزید3,262 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد410,072ہوگئی ۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ پھر بھی احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے،بے احتیاطی سے کونے کونے میں کورونا پھیل گیا،ملک میں مہلک وباء سے کورونا کیسز اور اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,262نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کوروناکے مریضوں کی تعداد4لاکھ10ہزار072ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 79 ہزار 240ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ21ہزار 753افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں48ہزار264،اسلام آباد میں31ہزار639،بلوچستان میں17ہزار333 ،گلگت بلتستان میں4692اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7151کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج کورونا سے ریکارڈ اموات سامنے آگئیں۔

ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید55مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8260ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2983افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3115،خیبرپختونخوا میں 1389،اسلام آباد میں332،بلوچستان میں169اور گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث174 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ51ہزار507 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,395مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,354افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ50ہزار305مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار627کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3262افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 56لاکھ72ہزار166افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div