Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان نےکورونا سے نمٹنے کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے 10نکاتی ایجنڈا...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 11:54am

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے 10نکاتی ایجنڈا پیش کردیا،عمران خان نے کہا کہ پسماندہ ممالک کے قرض معاف کئے جائیں، ترقی پزیر ملکوں کو رعایتی قرضے دیئے جائیں، غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت جو باہر پڑی ہے وہ واپس کردی جائے تو مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء کے تناظر میں اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کےورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کےبعد کوروناسب سےخطرناک ہے،دنیا کو ایک سنجیدہ مسئلہ درپیش ہے،کوروناسےامیرغریب تمام ممالک متاثر ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب پالیسی اختیارکی،کوروناکی دوسری لہرسے نمٹنےکیلئےبہت کچھ کرنا ہے ،کورونا کے باعث بڑی معاشی بدحالی کاسامناہے،کوروناپاکستان سمیت دیگر ممالک کی معیشتوں کیلئےچیلنج رہا،ہم نے کامیابی سے غربت اور وبا کا بھرپور مقابلہ کیا۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل اورکینیڈانےوباءکےدوران امدادکی بات کی،ہم نے8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دیا،کورونا وائرس سے ساڑھے6کروڑافراد متاثر ہوئے،کوروناوائرس 15لاکھ افرادکی جان لےچکاہے،غریب ممالک سمیت پوری دنیاوباءکی زدمیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناوائرس کی ویکسین ہرکسی کیلئےمیسرہونی چاہیئے،ورلڈبینک،آئی ایم ایف کوترقی پذیرممالک کیلئےمزیداقدامات کرنےکی ضرورت ہے،بین الاقوامی اقتصادی ڈھانچےکومزیدبہتربنانےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباءکےاثرات سےنمٹنےکا 10نکاتی ایجنڈا دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وباءکےخاتمےتک ترقی پذیرملکوں کےقرضےمؤخر کئے جائیں،پسماندہ ملکوں کےقرضے معاف کئے جائیں ،کم ترقی یافتہ ملکوں کیلئےرعایتی قرضےکی سہولت دی جائے،کم شرح پرقلیل مدتی قرضے فراہم کئے جائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بدعنوان سیاستدانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ،انفرااسٹرکچرکےشعبےمیں سالانہ15کھرب ڈالرکی سرمایہ کی جائے،معاشی سیکیورٹی،تنازعات کے خاتمےکیلئےیواین کےچارٹرپر عمل یقینی بنایاجائے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیرملکوں میں موسمیاتی تبدیلی کیلئےسالانہ 100ارب ڈالرکاہدف یقینی بنایا جائے،ترقی پذیرملکوں سےرقم کاغیرقانونی انخلاءروکنے کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں،500ارب ڈالر کا خصوصی فنڈز مختص کیا جائے،ترقی میں معاونت کےحوالےسےوعدوں پرعملدرآمد کےہجائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوروناپرقابوپانےکیلئےمشترکہ کوششیں کرناہوں گے،ترقی پذیرملکوں کوترقی کی شرح میں اضافہ کیلئےفنڈزادا کریں،ہم قرضوں کی ادائیگیوں کےتعطل پرجی20کےشکرگزارہیں،ترقی یافتہ ممالک مسئلےکےحل کیلئےترجیحی اقدامات کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div