Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

جنت مرزا کے شناختی کارڈ کی تصویر پر ہنگامہ

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی دلچسپ ٹک ٹاک سے کروڑوں...
شائع 02 دسمبر 2020 11:54am

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی دلچسپ ٹک ٹاک سے کروڑوں شائقین کے دل جیتے ہیں اور اس وقت ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کی سینسیشن کوئن بنی ہوئی ہیں۔ ان کی ہر ادا اور ہر کام سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن جاتاہے۔ ایسے ہی سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والے ان کے شناختی کارڈ نے ان کے چاہنے والوں کے لیے نیا دلچسپ محاذ کھول دیا۔

جنت مرزا کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، سوشل میڈیا پر اس کے بعد انوکھا ہنگامہ ہی برپا ہوگیا۔

کچھ لوگوں نے تو نادرا والوں کی کلاس لی کہ جب ہم جاتے ہیں اور ہماری تصویر بنتی ہے تو عجیب و غریب سے مخلوق دکھائی دیتے ہیں اور جب جنت مرزا نے بنوائی تو وہ حور پری کی طرح دکھائی دیتی ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے تو لکھا کہ نادرا میں جنت مرزا کا فوٹوگرافر الگ بیٹھا تھا جس نے اتنی خوبصورت تصویر اتاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو نوے فیصد لوگوں کی شناختی کارڈ پر تصویر بہت زیادہ سنجیدہ ہوتی ہے، لیکن جنت مرزا کی تصویر بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ لوگوں کی ٹویٹ وائرل نہیں ہوتی اور ایک یہ جنت مرزا ہے جس کے شناختی کارڈ کی تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

ایک سوشل میڈیا یوزر نے تو موجودہ حکومت کے تبدیلی کے نعرے کی خوب آؤ بھگت کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے ساری تبدیلی تو اس آئی ڈی کارڈ پر ہی آگئی ہے۔

نئے اور جدید موبائلز میں ایسی ایپس آئی ہیں کہ آپ کیمرے کو رزلٹ کو بہتر کرسکتے ہیں، ایسے میں ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ جنت مزرا کی تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافر نے بیوٹی کیم کا استعمال کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div