Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پنجاب اسمبلی...
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2020 12:40pm

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہورکی احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پیرول پر رہا ہیں، ان کی دادی فوت ہوئی ہیں اور لوگ تعزیت کیلئے آرہے ہیں۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریمارکس دیئے کہ صبح صبح کون تعزیت کیلئے آتا ہے؟ پیرول کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، حمزہ شہباز کو پیش ہونا چاہیئے تھا،جنازہ ہوچکا، قل ہوگئے ، اب کیا باقی رہ گیا ہے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کا پرول پر رہائی میں ایک روز رہ گیا ہے،حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

حمزہ شہباز کی بکتر بند گاڑی میں عدم پیشی کے معاملہ میں آج ایس ایس پی جمیل احمد اورایڈیشنل ہوم سیکرٹری عدنان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایک سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو آئندہ مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div