Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ثناء خان اور اُن کے شوہر نے آیت الکُرسی کیوں پڑھی؟

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان اور اُن کے شوہر نے ایک دوسرے...
شائع 30 نومبر 2020 10:43am

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان اور اُن کے شوہر نے ایک دوسرے کو بُری نظر سے بچانے کے لیے آیت الکُرسی کا ورد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور اُن کے شوہر مفتی انس ایک دوسرے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے آیت الکُرسی کا ورد کر رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ثناء خان نے انسٹاگرام پر اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آیت الکُرسی کا ورد جو عرش تک جاتا ہے۔‘

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’خود کو اور اپنے پیاروں کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر نماز کے بعد اور گھر سے باہر جانے سے پہلے آیت الکُرسی لازمی پڑھیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب آپ کام پر جارہے ہوں تو اپنی شریک حیات کے ساتھ مل کر آیت الکُرسی کی تلاوت لازمی کریں۔‘

ثناء خان کی محبت بھری پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی انس نے کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بنائے۔

شوہر کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے ثناء خان نے اُنہیں اپنی زندگی قرار دیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ دنوں ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبئی ٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div