Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چین: رات کی تاریکی میں آسمان پر پُراسرار روشنی

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا...
شائع 05 نومبر 2020 09:00am

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کے آسمان پر ایک پُراسرار روشنی موجود ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق چینی شہریوں نے رات کو آسمان پر ایک پرُاسرار روشنی دیکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چینی صوبے ہیلونگ ژیانگ کے شہریوں نے جمعے کی رات آسمان پر سُست روی سے چلتی ہوئی ایک پرُاسرار روشنی دیکھی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس منظر کو 17 لاکھ شہریوں نے دیکھا جن میں سے چند نے ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کی۔

چین کے شہری اس روشنی کو اڑن طشتری سمجھ رہے تھے جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ کوئی پراسرار چیز ہے جو رات کی تاریکی میں سفر کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوانگ یاشان کے شہریوں نے تیس اکتوبر کی رات 10 بج کر پانچ منٹ پر یہ منظر دیکھا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر نمودار ہونے والی روشنی پہلے ایک زرد نقطے کی طرح نظر آئی اور پھر یہ شلعے کی صورت اختیار کر کے چلنے لگی۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، جن کی نظروں کے سامنے سے یہ منظر پہلی بار گزرا انہوں نے بہت زیادہ حیرانی کا اظہار کیا البتہ چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ویڈیو پر سوالات اٹھائے اور اسے ترمیم شدہ (ایڈیٹڈ) قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض کا خیال ہے کہ روشنی دراصل جہاز تھا جو شاید اتر رہا تھا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ اگر یہ جہاز ہوتا تو روشنی کو آگے بڑھنا چاہیے تھا مگر وہ اُسی مقام پر ختم ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div