Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

زمبابوے سیریز: یونس اور مشتاق کو مینجمنٹ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2020 09:10pm

لاہور: پی سی بی نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، مینجمنٹ میں یونس خان اور مشتاق احمد کا نام شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے یونس خان اور مشتاق احمد کو مینجمنٹ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصور رانا ٹیم مینجر، مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ ہونگے۔

فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے نام بھی اعلان کردہ مینجمنٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری سیکورٹی مینجر، رضا راشد میڈیا مینجر اور ملنگ علی مساجر بھی مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

یونس خان دورہ انگلینڈ کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کئے گئے تھے تاہم وہ اس سیریز میں ٹیم مینجنٹ کا حصہ نہیں ہیں، اُنہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے مینجمنٹ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div