ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ جبکہ سونے کی قیمت مستحکم
کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
کاروبار
کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 163 روپے 81 پیسے سے کم ہوکر 163 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ سونا اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک لاکھ 16 ہزار 500 اور 99 ہزار 880 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے۔
عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی مزید کمی سے 1921 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 30 اور 26 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے چاندی کی قیمت بالترتیب 1330 اور 1140 روپے ہوگئی ہے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.