Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 324,744 667
DEATHS 6,692 19

اقوام متحدہ میں بھارت کے رائٹ ٹو ریپلائی میں پاکستان نے جواب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہوگا۔

پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، ہے اور نہ کبھی ہوگا۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے کے لیے تمام طریقوں کو اپنانے کا حق حاصل ہے۔ بھارت کے ہمسائے بھی دخل اندازیوں سے محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادیو کا پاکستانی سرزمین سے پکڑے جانا اور اقبال جرم کرنا اس کی مثال ہے۔ ہندوتوا سوچ کی آلہ کار مودی حکومت سے اب خود بھارتی بھی محفوظ نہیں۔ بھارت پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے۔