Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'خارجہ پالیسی کا مقصد ہمسائیوں سے امن ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کو ریاست مدینہ...
شائع 25 ستمبر 2020 09:44pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کو ریاست مدینہ کی طرف پر چلانے کی کوشش ہے،ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد ہمسائیوں سے امن قائم کرنا ہے۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر خطاب کرنے پر فخر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرف پر چلانے کی کوشش ہے،ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد ہمسائیوں سے امن قائم کرنا ہے، ہم بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم یہ وقت ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کا تعین کریں،بین الاقوامی پاسداریاں اور ذمہ داریوں کو بھلایا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لڑائیاں اور جھگڑے زور پکڑ رہے ہیں، نیوکلئر وار، اتھاریٹیرین ریجیم اور کلائمٹ چینج بڑے خطرناک چیلنجز ہیں،

وزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ کرونا کے باعث غریب اور امیر ممالک سب متاثر ہوئے،پاکستان نے بہت جلدی کورونا سے درست طریقے سے نمٹنے کا سوچا،ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایگری سیکٹر کو فوری طور پر کھولا، ہیلتھ سروسز کیلئے 8 ارب ڈالرز رکھے، ہم نے چھوٹے کاروبار کو سبسڈیز دی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پر شروع میں تنقید کی گئی۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہم اپنی معیشت کو استحکام دینے میں کامیاب ہوئئے،آج پاکستان کے اقدامات کی کامیابی کی گن گائے جارہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div