Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آرمی چیف سے کسی لیگی رہنما کی ملاقات نہیں ہوئی، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے کسی لیگی...
شائع 23 ستمبر 2020 07:20pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے کسی لیگی رہنما کی ملاقات نہیں ہوئی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے خواجہ آصف سمیت کسی بھی لیگی رہنما کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، آرمی چیف کی درخواست پر پارلیمانی لیڈرز نے ان سے ملاقات کی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو آرمی چیف کے ساتھ ہماری ملاقاتوں کا پتہ تھا یا نہیں اس بارے نہیں جانتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی بات درست ہے کہ پارلیمانی معاملات پارلیمان کے اندر ہی ڈسکس ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ملاقات کا اے پی سی سے کوئی تعلق نہیں،مختلف ایشوز پر لیڈرز کی ایسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ساتھ ہماری خفیہ ملاقاتیں نہیں ہیں، مریم نوازکی بات درست ہے،پارلیمانی معاملات پارلیمان کےاندرہونےچاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے خود کہا ہے کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لے رہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div