Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

'آرمی چیف سے ایک نہیں پارلیمنٹرین کی دوملاقاتیں ہوئیں'

شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے۔
شائع 23 ستمبر 2020 06:00pm

وزیرریلوےشیخ رشید نے شہبازشریف اور بلاول بھٹو کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف سے ایک نہیں پارلیمنٹرین کی دوملاقاتیں ہوئیں۔ دونوں رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوئیں پارلیمنٹیرین بھی ملے ۔ پہلی ساڑھے پانچ اور دوسری ساڑھے تین گھنٹے ملاقات ہوئی، پہلی ملاقات کا نوازشریف کوعلم نہیں ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 سے20 پارلیمانی لیڈرز نے ملاقات کی مریم صاحبہ کی تردید یا نوازشریف کی لاعلمی پر واضح کردیتا ہوں کہ ایک نہیں دوملاقاتیں ہوئیں۔ دوسری ملاقات گلگت بلتستان انتخابات اور صوبے بنانے سے متعلق تھی جو ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔

شیخ رشید نے ماضی کی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات ساڑھے 5 گھنٹے کی تھی۔

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کو مناطرے کا چیلنج کرتے ہوئے بولے دونوں رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت لے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div