Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وفاقی اداروں کے شکایات سیلز کو سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے وفاقی اداروں کے شکایات سیلز کو پاکستان ...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 01:56pm

اسلام آباد:حکومت نے وفاقی اداروں کے شکایات سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کے شکایات سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے اور مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کئے جائیں گے، اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی ہر قسمی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی،عوام کی مشکلات اور شکایات کو حل کرنے کیلئے مؤثر نظام کی تشکیل میں مددگار ہوگا، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی جبکہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام مؤثر ثابت ہو گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div