Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کے2 جوان شہید

راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کےدیوا سیکٹرپر...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 01:28pm

راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کےدیوا سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرل پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کےدیوا سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ،شہدا ءمیں 29 سالہ نورالحسن اور25سالہ وسیم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیاجس میں بھارتی چیک پوسٹ پر بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div