Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نےخورشید شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پرنیب کونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی...
شائع 23 ستمبر 2020 11:15am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور درخواست گزار کے وکیل رضا ربانی کو آئندہ سماعت سے قبل دلائل کا خلاصہ جمع کرانے کی ہدا کردی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی ضمانت کی درخوستوں پر سماعت کی،خورشید شاہ کی جانب سے رضا ربانی پیش ہوئے۔

نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت پر رہائی کیخلاف اپیلیں دائر کیں، درخواست گزار نے بھی 2درخواستیں دائر کیں، جن کی کاپیاں نہیں ملیں ۔

جسٹس عمرعطابندیال نے رضا ربانی کو دلائل کا خلاصہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیس سننا چاہتے ہیں لیکن نیب کو وقت درکار ہے، رضا ربانی چاہتے ہیں ان کے دلائل سن کرانجوائے کریں، 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کا آرڈرکر دیتے ہیں۔

رضا ربانی نے 5اکتوبر کو سماعت کی استدعا کی تو بینچ سربراہ نے کہاکہ بیشتر بینچ کوئٹہ رجسٹری میں ہوں گے،اس کیس کیلئے خصوصی بینچ بنایا جائے گا۔

عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک کیلئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div