Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید8ہلاکتیں، 532 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 10:47am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 08افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,432ہوگئی جبکہ مزید532 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد307,418ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 532نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ07ہزار 418ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 23ستمبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےپاکستان میں آج کورونا کے مزید338 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں115،بلوچستان میں 108، اسلام آباد39،خیبرپختونخوا میں 31،گلگت بلتستان میں 29اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ34ہزار437ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار602افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار418،اسلام آباد میں16ہزار246،بلوچستان میں14ہزار607 ،گلگت بلتستان میں3542اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2566کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید08مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6432ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2469افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2227،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں180،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 83اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ07ہزار070 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے558 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے757افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 93ہزار916مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار744کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے532افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 32لاکھ64ہزار216افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف بھر کے اسپتالوں میں 880متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ 107مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div