Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی سی بی کا نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے 90 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان

ملتان: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہوگی انعامات کی برسات، ٹورنامنٹ...
شائع 22 ستمبر 2020 07:44pm

ملتان: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہوگی انعامات کی برسات، ٹورنامنٹ میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے انعام کی حقداربنے گی جبکہ رنر اپ کو 25 لاکھ روپے ملیں گے۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

مین آف دی میچ کیلئے 25 ہزار روپے جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

enter image description here
enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div