Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'اقوام متحدہ ایران پرپابندیوں کے نفاذ کی حمایت نہیں کرے گا'

ٹرمپ انتظامیہ نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال ہوگئی ہیں.
شائع 22 ستمبر 2020 12:16am

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاہے کہ امریکی مطالبے کے باوجوداقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رضامندی کے بغیرایران پرپابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی حمایت نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل کے صدرکوایک خط میں کہی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال ہوگئی ہیں لیکن باقی دنیانے اس اقدام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور امکان ہے کہ اس اقدام کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا ایک انتظامی حکم نامہ جاری کرنے کامنصوبہ بنارہاہے جس میں اس امر کی وضاحت کی جائے گی امریکا ایران کےخلاف بحال کی گئی پابندیوں کاکس طرح نفاذکرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div