Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان کا دورہ پاکستان ملتوی

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے دورہ پاکستان ملتوی...
شائع 18 ستمبر 2020 09:05am

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل " ار طغرل غازی" کے ہیرو " انگین آلتان دوزیاتا ن"نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی فرم " بلیو گروپ/ بلیو ورلڈ سٹی "کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ارطغرل غازی نے "یارِ من ترکی" یو ٹیوب کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے " بلیو گروپ/ بلیو ورلڈ سٹی " کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے اور جلد ہی اس بارے میں ایک بیان جاری کرنے سے آگاہ کیا تھا اور ڈاکٹر فرقان حمید ہی نے اس خبر ٹی آر ٹی اردو کے ذریعے اس خبر کو بریک کیا تھا، آج انہوں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر فرقان حمید کی خبر کی تصدیق کردی ۔

انگین آلتان دوزیاتا ن نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دہنا چاہتے ہیں اور وہ کسی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہیں دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے انہیں کس قدر چاہے جانے کے بارے میں وہ پوری طرح آگاہ ہیں،وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div