Aaj TV News

BR100 4,334 Decreased By ▼ -12 (-0.28%)
BR30 22,002 Decreased By ▼ -81 (-0.37%)
KSE100 41,701 Decreased By ▼ -105 (-0.25%)
KSE30 17,606 Decreased By ▼ -53 (-0.3%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 309,581 566
DEATHS 6,451 7

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ اپوزیشن کو مزید سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا،ملک کیلئے ایف اے ٹی ایف کی منظوری بہت ضروری تھی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اجلاس میں بڑی ناکامی ہوئی ،اپوزیشن کو آگےسخت مشکلات ہونے والی ہیں،اپوزیشن کے30سےزیادہ ووٹ غیر حاضر تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل ایسا بل منظور ہوا جو ملک کیلئے بہت ضروری تھا،گرےلسٹ میں آنے کیلئے ایف اےٹی ایف کی بہت ضرورت تھی،نیب کےقانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوئیں۔

وزیرریلوے نے مزید کہا کہ اپوزیشن کیخلاف آئینی وقانونی شکنجہ سخت ہوگا،پارلیمنٹ میں کل پیپلزپارٹی زیادہ ایکٹوتھی،کراچی کےمعاملات بہتر طور پر حل ہوں گے۔