Aaj TV News

BR100 4,334 Decreased By ▼ -12 (-0.28%)
BR30 22,002 Decreased By ▼ -81 (-0.37%)
KSE100 41,701 Decreased By ▼ -105 (-0.25%)
KSE30 17,606 Decreased By ▼ -53 (-0.3%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 309,581 566
DEATHS 6,451 7

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد303,634ہوگئی جبکہ6,399افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے، کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 545نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ03ہزار 634ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 17ستمبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید273نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3ہلاکتیں ہوئیں ۔

بلوچستان میں 108، پنجاب میں95،گلگت بلتستان میں39،اسلام آباد میں21 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 10کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 3 مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ32ہزار 818ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار041افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار185،اسلام آباد میں16ہزار005،بلوچستان میں13ہزار798 ،گلگت بلتستان میں3336اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2451کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید06مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6399ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2451افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2223،خیبرپختونخوا میں 1257،اسلام آباد میں178،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 79اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث66 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ06ہزار066 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے593 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے409افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 91ہزار169مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار808کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے545افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 30لاکھ56ہزار795افراد کے ٹیسٹ کے9 جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے 735 اسپتالوں میں 998مریض زیر علاج ہے جبکہ مختلف اسپتالوں 102مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جبکہ کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔