صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ، صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ۔
صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بل 2020 اورانسداد منی لانڈرنگ کا دوسرابل 2020منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے،دونوں بلزقومی اسمبلی نے منظوراورسینٹ نے مسترد کئے تھے۔
مشیرپارلیمانی اموربابراعوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے،ایجنڈامشیرپارلیمانی اموربابراعوان بلزپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بھی ہوں گے۔
Comments are closed on this story.