Aaj TV News

BR100 4,355 Decreased By ▼ -5 (-0.12%)
BR30 22,224 Increased By ▲ 12 (0.06%)
KSE100 41,876 Increased By ▲ 47 (0.11%)
KSE30 17,674 Decreased By ▼ -23 (-0.13%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 307,418 532
DEATHS 6,432 8

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،تمام اراکین کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہراڑھائی بجے طلب کرلیا ۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،ارکان قومی اسمبلی وارکان سینٹ شریک ہوں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ارکان سے مشاورت کی جائے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیراعظم نے تمام ارکان کواپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،مشترکہ اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مشیرپارلیمانی اموربریفنگ دیں گےجبکہ شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک،اسد عمراورفروغ نسیم بھی اجلاس میں بریفنگ دیں گےاور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اورہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی تیاریوں پربریفنگ ہوگی۔