Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں یکم جنوری سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ریاض:سعودی عرب میں کورونا کا زور کم ہوگیا، یکم جنوری سے سفری...
شائع 14 ستمبر 2020 09:03am

ریاض:سعودی عرب میں کورونا کا زور کم ہوگیا، یکم جنوری سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ 15ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔

خبر رساں ادارے کےمطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی جبکہ عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری بیرون ملک آجا سکیں گے جبکہ غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق خروج و عودہ، اقامے، ویزے والے غیر ملکیوں کو بھی سعودیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

واضح رہے 12 مارچ کو کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے عمرہ زائرین اوروزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div