Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان اور چین کا مل کر جدید جوہری ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے...
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2020 10:51am
سائنس

پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہوگیا۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے K2 یونٹ میں چین کی بنائی گئی ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔

چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div