'مشرف سے این آر اوحاصل کرنے والوں نے قومی معیشت کوتباہ کیا'
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ روز اول سے کہہ رہا ہوں کہ اپوزیشن رہنماؤں کےمفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں۔ احتساب کا شکنجہ سخت ہوتے ہی اپوزیشن رہنما خود کوبچانےکی کوششیں کررہے ہیں۔اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کراناچاہتی ہے۔مشرف سے این آر اوحاصل کرنے والوں نے قومی معیشت کو تباہ کیا، اب مزید کسی کواین آراونہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج سینیٹ میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 اہم بل منظور نہیں ہونے دیے۔بل اینٹی منی لانڈرنگ اوراسلام آباد وقف املاک سے متعلق تھے۔
اپنےٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن کی رقم کو بچانےکےلئےپارلیمنٹ کوکام کرنے سے روک رہے ہیں۔ اپوزیشن کورونا کے خلاف حکومت کی موثر حکمت عملی کوناکام بنانا چاہتی ہے۔کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کی کامیابی کوپوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ اپوزیشن جمہوریت کی آڑ لے کراپنی لوٹ کھسوٹ کوچھپانا چاہتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن این آر او لینے کےلئے نیب کو بدنام کررہی ہے۔ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتی ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی اورغربت میں اضافہ چاہتی ہے۔ وہ این آر او کےحصول تک حکومت گرانے کی دھمکیاں دیتے رہیں گے۔واضح کرنا چاہتا ہوں،کچھ بھی ہوجائے میری حکومت این آر او نہیں دے گی ۔قومی دولت لوٹنے والوں کو این آر او دینا قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔
انکاکہنا تھا کہ مشرف سے این آراو حاصل کرنے والے سیاسی رہنماؤں نے قرضوں میں 4 گنا اضافہ کیا۔ مشرف سے این آر اوحاصل کرنے والوں نے قومی معیشت کوتباہ کیا۔ اب مزید کسی کواین آراونہیں ملے گا۔
حزب اختلاف نےآج ایون بالا میں فاٹیف سے متعلق 2 اہم قانونی مسودہ جات یعنی انسدادِ منی لانڈرنگ اور آئی سی ٹی وقف بلز کی منظوری رکوائی۔میں روز اول سےکہہ رہا ہوں کہ ذاتی مفادات کےاسیر ان اپوزیشن رہنماؤں اور پاکستان کے مفادات جدا جدا ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2020میں واضح کردوں: کچھ بھی ہوجائے!میری حکومت این ار او نہیں دےگی کیونکہ یہ قومی خزانےپرڈاکہ ڈالنےوالوں کےمحاسبےکے حوالےسےقوم کااعتماد مجروح کرنےکے مترادف ہوگا۔مشرف نے2 سیاسی رہنماؤں کو این آر او تو دیامگراس سےقرضےکئی گنابڑھ گئےاورمعیشت تباہ ہوگئی۔اب مزید کوئی این آر اوز نہیں ہوں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2020جمہوریت کےلبادے میں چھپنےکی کوشش کررہی ہے۔ این آر او کے حصول کیلئے یہ نیب کو کمزور کرنے کیساتھ قومی معیشت کی تباہی اور غربت میں اضافے کیلئے پاکستان کو فاٹیف کی بلیک لسٹ تک میں شامل کردیتے۔ حال یہ ہے کہ این آر او کیلئے یہ لگاتار حکومت گرانے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2020
Comments are closed on this story.