ملک بھرمیں کورونا مریضوں کےلئے موثر دوا کی قلت کا خدشہ
ملک بھرمیں کورونا مریضوں کےلئے موثر دواڈیکسامیتھاسون کی قلت کا خدشہ ہے۔ڈرگ کنٹرول سیکشن محکمہ صحت نے دوا کی قلت کا نوٹس لے لیا۔تمام فارمسیزکوڈیکسامیتھاسون ٹیبلٹ اورسیرپ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فارمسیزڈیکسامیتھاسون ٹیبلٹ اور سیرپ کی فراہمی یقینی بنائیں۔فارمسیز دوا کو ڈریپ کی جانب سے متعین کردہ قیمت سے زائد ریٹس پر فروخت نہیں کریں گے۔فارمیسیز اور ڈسٹربیوٹرز کےلئے دوا کی خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
دوا کی فروخت ڈاکٹرکی جانب سے ہدایت نامہ کے حامل افراد کوہی بیچی جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون ایک سٹیرائد ہے جس کے پاکستان میں مینوفیکچررزکی تعداد کافی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں بغیرڈاکٹر کے ہدایت نامہ دوا کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام فارماسسٹ کوگاہکوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ کا استعمال شدید بیماراورتشویشناک حالت والے مریض کےلئے ہی کیا جاتا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فارمیسز کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.