Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستانی "ایف-16 لاپتہ" ہونے کا جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 10:23am

سوشل میڈیا پر پاکستانی ایف-16 طیارہ لاپتہ ہونے سے متعلق معروف خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ کی طرز پر مبنی جعلی خبر کا اسکرین شاٹ زیرِ گردش ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس جعلی اسکرین شاٹ میں عوام کی گمراہی کیلئے لکھا گیا کہ کراچی میں افراتفری کی صورتحال کے دوران پاک فضائیہ (پی اے ایف) کا لڑاکا طیارہ ایف-16 لاپتا ہوگیا۔

یہ اسکرین شاٹ اسی روز سامنے آیا تھا جب بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ 'منگل ( 9 جون) کی رات کو بھارتی ایئر فورس کے فائٹرز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے اور کراچی پہنچنے کی افواہوں پر پاکستان میں افراتفری پھیل گئی'۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کو صرف جعلی خبر کی ہیڈلائن دکھانے کیلئے کراپ کیا گیا ہے اور اس میں نجی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبروں کی طرز پر مماثلت ظاہر کی گئی ہے۔

تاہم گرامر اور خبر کے اسٹائل میں موجود فرق اسکرین شاٹ کے غیر مصدقہ ہونے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

جعلی اسکرین شاٹ کی ہیڈلائن میں سینز سیرف فونٹ استعمال کیا گیا ہے، جبکہ ویب سائٹ سیرف فونٹ استعمال کرتی ہے۔

علاوہ ازیں جعلی اسکرین شاٹ میں ہیڈلائن اور مصنف کے نام کو علیحدہ کرنے والی لائن کا رنگ تھوڑا سا گرے ہے جبکہ ڈان ڈاٹ کام سیاہ رنگ کی نمایاں لائن کا استعمال کرتی ہے۔

ساتھ ہی جعلی اسکرین شاٹ میں مصنف اور خبر کے وقت کیلئے استعمال ہونے والے فونٹ کا رنگ بھی مختلف معلوم ہوتا ہے۔

اسی طرح ویب سائٹ کے لوگو کے نیچے ٹوڈیز نیوز پیپر کا فونٹ بولڈ ہے، جبکہ اصل ویب سائٹ میں یہ فونٹ بولڈ نہیں ہے۔

مزید برآں جعلی اسکرین شاٹ میں سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرنے کے آئکونز کو فوٹو ایڈیٹر کے ذریعے کمپریسڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح جعلی خبر میں کمنٹس کی تعداد کی نشاندہی کیلئے غلط فونٹ اور رنگ استعمال کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div