Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'بے شک اللہ ہمارے ساتھ تھا'

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019 05:59am

Untitled-1

لندن: ورلڈ کرکٹ چیمپئن 2019 انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ میچ کے دوران عادل رشید نے مجھے کہا کہ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ ہمارے ساتھ تھا ۔

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔

مورگن نے کہا کہ سپر اوور کے دوران میری کوشش تھی کہ کھلاڑیوں کو اعصابی تناؤ سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاؤں جس پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا رد عمل دیا۔

مین آف دی میچ بین اسٹوکس کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں جس طرح انہوں نے کھیل پیش کیا وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں، جس طرح وہ انگلینڈ کی بیٹنگ کو لے کر چلے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران بین اسٹوکس پر جو بیتی کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو اس کا کریئرختم ہوجاتا تاہم جب بھی مشکل درپیش آئی اسٹوکس نے ٹیم کو اس میں سے نکالا ہے۔

یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے پر عالمی کپت کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div