ہائی وے پر نوٹوں کی بارش
اٹلانٹا: آپ نے نوٹوں کی بارش کے بارے میں بارہا سُنا ہوگا لیکن کبھی حقیقت میں ایسا دیکھا نہیں ہوگا۔ لیکن اب ایسا ہو بھی گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ہائی وے پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس ڈالر کے سینکڑوں نوٹ بکھر گئے۔ کچھ لوگ جہاں اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے وہیں کچھ نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اپنی گاڑیوں سے اُتر کر نوٹ پکڑنے کی کوشش میں اِدھر اُدھر بھاگتے دوڑنے نظر آئے۔
دراصل یہ نوٹوں کی بارش نہیں تھی بلکہ ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا دروازہ ہوا کے باعث کھل گیا جس وجہ سے گاڑی کے اندر موجود تھیلے میں سے کرنسی نوٹ اُڑ کر گاڑی سے باہر گرنے لگے اور پیچھے سے آنے والوں کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کرنسی نوٹوں کی بارش ہو رہی ہے۔
مزید خبریں
بھارت کی آنٹی گورنمنٹ نے سیاستدانوں کے پرخچے اڑا دیے
افیونی پرندے کی حقیقت، جو مستقبل دکھا سکتا ہے
سنہ 1921 کا پروفیسر جو 2 ہزار سال مستقبل میں جاپہنچا
چاند چیختی چلاتی ’رومانٹک‘ مچھلیاں زمین پر لے آیا
بھارتی ریلوے کو ترجمے کیلئے گوگل پر انحصار مہنگا پڑگیا
ٹوئٹر پر ALT کا ٹرینڈ کیا ہے اور نابینا افراد کیلئے ہتک آمیز کیوں
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.