حج کے دوران سیاسی ومذہبی نعرے بازی پر سخت کارروائی کا اعلان
مکّہ: سعودی عرب نے حج بیت اللہ کیلئے آنے والے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت، شعائر حج کی ادائیگی اور فریضہ حج کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے پر مرکوز رکھیں اور ہر قسم کی مذہبی و سیاسی نعرہ بازی سے خود کو دُور رکھیں۔
ایس پی اے کی خبر کے مطابق، گزشتہ روز سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مذہبی اور فرقہ وارانہ نعروں میں ملوث ہونا مناسب نہیں اور اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید خبریں
روس نے امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا
پاکستان کے چاند پر پہنچنے کے ساتھ ہی بھارتی خاتون خلاء باز مقبول کیوں ہو رہی ہیں؟
رفح اور کرم شالوم کی سرحدی گزرگاہ بند ،12 گھنٹے میں 35 فلسطینی شہید
شوہر کو باندھ کر جسم کے مخصوص حصے جلانے اور کاٹنے کی کوشش کرنے والی جلاد بیوی گرفتار
اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے بعد رفح پر حملہ کردیا
کیا شہد کی مکھیاں انسان کی جان لے سکتی ہے؟
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.