Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'نواز شریف کو عام مجرموں کی طرح رکھا جائے گا'

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2019 07:09am

Untitled-1

اسلام آباد: حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ عام مجرموں والا سلوک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے نواز شریف سے تمام خصوصی سہولیات واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کو اب عام مجرموں کی طرح رکھا جائے گا اور انہیں کوئی خاص سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’کیلیبری کوین‘ کے بھوک ہڑتال کرکے وزن کم کرنے سے حکومت کو کئی فرق نہیں پڑتا۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا دینے سے منع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جعلی حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھانا لے جانے والا سٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نا لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div