Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

شائع 07 جولائ 2019 07:54am

Untitled-1

اسلام آباد: ایئر پورٹ پر تعینات ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکاروں نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 936 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف ) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام محمد اشتیاق ہے اور وہ میانوالی کا رہائشی ہے، ملزم نے منشیات کو کپڑوں میں چھپا رکھا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div