Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان نے پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی

اپ ڈیٹ 30 جون 2019 07:21am

Untitled-1

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی ہے، 33 ارکان پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور عثمان ڈار چئیرمین ہوں گے۔ کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت سے وابستہ نمایاں شخصیات کونسل میں شامل ہیں۔

 بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہے، آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے۔

کرکٹرحسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان بھی کونسل میں شامل ہیں، جبکہ ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی کونسل کا حصہ ہیں۔

اس حوالے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کے لئے انتہائی اہم ہے، نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جارہاہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز کونسل کا حصہ بنادیا گیا ہے، کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا، نوجوانوں کو قومی سطح پرفیصلہ سازی میں شامل کیاجائےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div