Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری

شائع 27 جون 2019 04:06am

Untitled-1اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ اضافے کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین پر نہیں ہوگا۔ جبکہ فیصلوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو حاصل ہوگا۔

ای سی سی کی بیٹھک میں مجموعی اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ کیٹیگری وائز اضافے کیلئے پھر بیٹھک لگانے کا فیصلہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق گیس صارفین کو5 سلیبزمیں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے سلیب والوں کا بل 285 سے بڑھ کر 422 روپے ہوجائے گا۔ سلیب ٹو کیلئے گیس کا بل 572 سے بڑھ کر 1219 روپے ہوجائے گا۔

اجلاس میں سعودی عرب سے اُدھار تیل کی خریداری کے طریقہ کار اور دیگر ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div