حنا خان ٹرولنگ سے پریشان، سوشل میڈیا چھوڑنے کی دھمکی
File Photoبھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ۔
رپورٹس کے مطابق حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انکو طنز کا نشانہ بنانے سے ہرممکن طور پر گریز کریں ۔
حنا خان کا شمار بگ باس میں پہلی رنر اپ کے طور پر بھی ہوتا ہے اور ان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شو کے دوران ساتھی اداکاروں سے متعلق رویئے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان پر شو کے دوران ادھار لے کر کپڑے پہننے پر بھی شدید طنز کیا جاتا رہا ہے۔
حال ہی میں حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئیٹر پر لائیو سیشن کیا تھا جس میں ٹرول کا نشانہ بنانے پر انہوں نے کڑا جواب دیا تھا۔
تاہم اب ایسا نظر آرہا ہے کہ حنا خان اس ٹرولنگ سے پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں کو ٹرولنگ سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا مشورہ دیا ہے بصورت دیگر انہوں نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
حنا خان نے یہ رشتہ کیا کہتا ہےمیں مسلسل آٹھ سال تک اکشرا کا مرکزی کردار نبھایاہے جبکہ ان کا شمار بھارتی شوبز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر بھی ہوتا ہے۔
Source: Zee News
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔