Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، گولیاں اور نقدی برآمد، حکام
شائع 10 جون 2023 10:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی ڈیپارمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں پنجاب کے اضلاع ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے جن سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، ذاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی جن کے خلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے 284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

lahore

punjab

CTD

Terrorist Arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div