Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

اس دہائی کا سب سے مطلوب دہشتگرد ثناء اللہ غفاری افغانستان میں ہلاک

داعش خراسان کے سربراہ کی معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم مقررتھی
اپ ڈیٹ 09 جون 2023 11:38am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثناء اللہ غفاری افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

پاکستان کا صفِ اول کا دشمن اور معصوم شہریوں کا قاتل نامور دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان صوبے کنڑ میں ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گرد ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، اس کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا جب کہ دہشت گرد اور اُس کا اہل خانہ بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آیا تھا۔

دہشت گرد نے غفاری مدرسہ کابل سے مذہبی تعلیم حاصل کی، اس نے ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان یہاں تک کہ افغانستان میں متعدد حملے کیئے۔

ہلاک دہشت گرد ثناء اللہ غفاری اپریل 2020 سے ناصرف اسلامک اسٹیٹ خراسان پروونس کا سرغنہ تھا بلکہ تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائینڈ اور ہیڈ آف آپریشنز بھی تھا۔

دسمبر 2021 میں اقوام متحدہ، امریکا اور یورپین یونین نے اِسے عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور سینکشن لسٹ میں ڈال دیا تھا۔

اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی یونین نے اس کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس کی معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی تھی۔

دہشت گرد ثناء اللہ پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار حملوں کا ماسٹر مائینڈ اور آپریشنز لیڈ کے طور پر نامزد رہا، اس نے پاکستانی سفارتخانے، امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پشاور پر خود کش حملہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ ثناء اللہ غفاری نے ننگرہار، افغانستان میں جیل بریک، ازبکستان اور تاجکستان میں راکٹ حملوں، ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر دھماکا اور روسی سفارتخانے پر خود کش حملہ کیا تھا۔

ہلاک دہشت گرد لوگون ہوٹل پر چینی باشندوں، کابل ائیر پورٹ افغانستان اور دیگر بے شمار ایسے حملوں کا مرکزی ملزم تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنی ٹیوٹ میں انکشاف کیا کہ دہشت گرد ثناء اللہ داعش خراسان کا وہ اہم ترین رکن تھا جو تمام تر آپریشنز کو منظور کرتا اور ان آپریشنز کے لئے فنڈز جمع کرتا تھا۔

afghanistan

kabul

Terrorists killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div