سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
محمد بن سلمان اورپیوٹن کے درمیان مختلف امور پرگفتگو
سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان مختلف مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ملاقات کی تھی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
russia
Saudia Arabia
Vladimir Putin
Muhammad bin Salman
مزید خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ نے دھوکہ دہی کرکے اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا، امریکی عدالت
عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دولہا دلہن سمیت 100 افراد ہلاک، 150 زخمی
اسرائیلی وزیر سیاحت سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے
سکھ رہنما کا قتل، کینیڈین مسلمان سکھوں کی حمایت میں سامنے آگئے
آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں دھماکے سے 20 ہلاک، جنگ کے دوران انخلا جاری
ایران کا فتویٰ جاری کرنے میں مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.