Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور میں بغیر سینہ چاک کیے بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن

مریض کے دل کا والو بغیر کٹ لگائے تبدیل کیا گیا
شائع 08 جون 2023 09:13am

پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی، ادارے میں بچوں کا بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔

ترجمان پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی، رفعت انجم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار کامیاب آپریشن کیا گیا، 17 سالہ مریض کے دل کا وال بغیر کٹ لگائے تبدیل کیا گیا۔

رفعت انجم نے بتایا کہ مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔

پیڈز کارڈیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ مریض کے دل کی تین سرجریز پہلے بھی ہوچکی ہیں، مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔

KPK

Peshawar Institute of cardiology

Heart Operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div