Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف اسکیموں کے لئے اربوں روپے کی منظوری دے دی

وزارت ہاوسنگ کو 14 ہزار 802 ملین دینے کی منظوری دی گئی
شائع 07 جون 2023 08:10pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی اور دیگر اسکیموں کے لئے اربوں روپے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں وفاقی وزرا نوید قمر، خرم دستگیر، عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، شاہد خاقان عباسی، طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجود مالی سال کے دوران ملک بھر میں ڈویلوپمنٹ اسکیموں کیلیے وزارت ہاوسنگ کو 14 ہزار 802 ملین دینے کی منظوری دی گئی ہے، موجودہ مالی سال کے دوران 15 ترقیاتی اسکیموں پرعملدرآمد کیلئے 1209 ملین منظور کئے جائیں گے، اس کے علاوہ موجود مالی سال کے دوران پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لیے کابینہ ڈویژن کیلئے 5 ارب منظورکئے گئے ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے وزارت ہاوسنگ کوایک ارب کی گرانٹ منظوری دے دی، جب کہ پنجاب اور کے پی میں پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی اسکیموں کیلئے وزارت توانائی کیلئے 1773 ملین منظورہوئے۔

اجلاس میں وزارت نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 13 کروڑ منظور کئے گئے، انسداد منشیات فورس کی آپریشنل لاگت کے لیے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کو 80 لاکھ دیئے جائیں گے، بجٹ گرانٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ریونیو ڈویژن کو 60 لاکھ دینے کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ ہائر ایجوکیشن ڈویلوپمنٹ کیلئے وزارت وفاقی تعلیم کیلئے 3 ارب 96 کروڑمنظور کئے گئے ہیں۔

Economic Coordination Committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div