Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارتی میڈیا کا ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ

بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا
شائع 06 جون 2023 10:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کریں گے، جس کے باعث توقع ہے کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل فائنل کے بعد ملاقات میں ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو نہ ماننے کے بعد اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ اگلے اجلاس میں رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں گے کہ ایشیاکپ سری لنکا منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم پی سی بی ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اس کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔

پاکستان نے ایشیاکپ کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کروانے کا آپشن پیش کیا تھا جس کو مسترد کردیا گیا۔

دوسری جانب اگر ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈ کاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔

cricket

PCB

BCCI

asian cricket council

hybrid model

ASIA CUP 2023

pak vs india

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div